ضلع ڈوڈہ کے چتھرگل کنگن علاقے سے تعلق رکھنے والے منگا کھری ولد عبد اللہ کھری کی لاش ملنے کے بعد ان کا چہارم منایا گیا۔
منگا کھری 16 دسمبر 2020 کو لاپتہ ہوگئے تھے۔ کافی تلاش کے بعد ان کی لاش نزدیکی نالے سے برآمد کی گئی۔ کل ان کا چہارم منایا گیا۔
منگا کھری کے بھائی نے بتایا کہ پولیس نے اس کیس تحقیقات ہمارے گھر سے ہی شروع کی۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کے قاتلوں کو جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری زبان کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والا نوجوان شاعر
علاقے کے سرپنچ عطا محمد نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات چتھر گل میں پیش آ چکے ہیں، مگر اب ہمیں پوری امید ہے کہ پولیس قاتلوں کو جلد از جلد عوام کے سامنے لائے گی۔