ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد: ڈی سی

ٹیسٹ مراکز میں تربیت یافتہ آشا کارکنوں نے گذشتہ ایک ہفتہ میں پانچ سو سے زیادہ RAT ٹیسٹ کیے ہیں۔

ڈی سی ڈوڈہ نے کورونا وائرس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:02 PM IST

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ضلع میں موجودہ کووڈ 19 کی روک تھام کے اقدامات کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کی۔

ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں مثبت شرح کم ہو کر 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔اس کے علاوہ دیہات میں قائم کئے گئے کووڈکئیر سنڑروں کو بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

ڈی.سی ڈوڈہ نے کورونا کے منظر نامے پر میڈیا سے گفتگو کی

ان مراکز میں تربیت یافتہ آشا کارکنوں نے گذشتہ ایک ہفتہ میں پانچ سو سے زیادہ RAT ٹیسٹ کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3 دن پہلے ضلع میں 1097 معاملات سرگرم تھے جو اب کم ہوکر 1029 ہوچکے ہیں۔

جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مثبت شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ویکسینیشن کے سلسلے میں ڈی سی نے بتایا کہ 45 برس سے زیادہ عمر کے 69 فیصد سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ لوگوں کو سو فیصد ہدف کو یقینی بنانے کے لئے ترغیب دی جائے گی۔ ضلع میں آکسیجن جنریشن انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے سلسلے میں تیزی سے کام جاری ہے۔

ڈی سی نے آگاہ کیا کہ کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے ذریعہ جاری کردہ ضروری ہدایات پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.