ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں عالمی وبا کے مثبت معاملات کی شرح 3.3 فیصد - آکسیجن کی دستیابی

ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈوڈہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع میں مثبت اور فعال معاملات میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے۔

ڈوڈہ میں عالمی وبا کے مثبت معاملات کی شرح 3.3فیصد

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:09 PM IST

’’عالمی وبا کورونا وائرس کے طویل المدتی اثرات کو دور کرنے کے لئے ڈوڈہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے نامزد ویکسینیشن مراکز پر ٹیکہ کاری کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

اس کے علاوہ دکانداروں، صحافیوں کو خصوصی طور ہائی رسک زمرے میں لاکر اُن کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ڈی سی دفتر ڈوڈہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے کیا۔

ڈوڈہ میں عالمی وبا کے مثبت معاملات کی شرح 3.3فیصد

ڈی سی ڈوڈہ نے پریس بریفنگ کے دوران ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کی 72 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نو ویکسینیشن مراکز پر 18 سے 45 سال کی عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن ڈرائیو بھی جاری ہے۔

کووڈ مثبت معاملات کے حوالے سے ڈی سی نے بتایا کہ اس ماہ کے آغاز میں کورونا مثبت معاملات کی شرح 7 اعشاریہ سار فیصد تھی جو اب ضلع میں صرف 804 فعال معاملات کے ساتھ کم ہوکر 3.3 فیصد تک نیچے آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے: ایم ای اے

آکسیجن کی دستیابی کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ موجودہ انفراسٹرکچر کے علاوہ اضافی 750 ایل پی ایم او جی پی کو آج ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ نئے بنائے گئے سی سی سنٹرز میں 63 آکسیجن کنسنٹریٹرس رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این جی اوز بھی کووڈ19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ضلع انتظامیہ کی حمایت کے لئے آگے آ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.