ڈوڈہ میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس شرما نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کے دوران لانگوئشنگ اور ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت جاری اہم پروگرامز اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ مختلف پروگرامز اور اسکیموں کے تحت بروقت تکمیل کے لئے طے شدہ اہداف کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی نے پہلے سے طے شدہ ماہانہ مانیٹرنگ فارمیٹس کے مطابق لائن ڈیپارٹمنٹ کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع میں ترقیاتی عمل کو درپیش رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بروقت تکمیل کے لئے جاری تمام ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کو برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ منصوبہ بندی کے سیکشن کو ضلع میں 100 کروڑ سے اوپر کی نشاندہی یا جاری تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست پیش کرنے کو بھی کہا گیا۔
ڈی سی نے ضلع کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولز کا سیفٹی آڈٹ کروانے کے علاوہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو ضلع بھر کی تمام گورنمنٹ عمارتوں کا فائر اینڈ سیفٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر میں سرکاری اہتمام سے 'مذہبی کانفرنس'
ڈی سی نے تمام متعلقہ افراد کو انفرادی فائدہ مند اسکیموں میں پیشرفت کو تیز کرنے کی تلقین کی۔ جس میں آیوشمان بھارت پی ایم جے جے صحت اسکیم، پی ایم ایم وی وائی، جے ایس وائی، منریگا شامل ہیں۔ ڈی سی نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ مستقبل قریب میں کسی بھی کام کی تجویز پیش کرنے سے پہلے زمینی سطح کا مناسب جائزہ لیں تاکہ کسی بھی شعبے میں مجوزہ کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔