ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے لاک ڈاؤن (ایک) سے قصبہ کے اندر کام کر رہے سبزیوں اور میوہ فروشوں کو کووڈ 19 کے ٹیسٹ کرنے کے لئے اُن کے نمونے حاصل کئے ہیں۔
اس سلسلے میں انتظامیہ نے پہل کرتے ہوئے کل دکانداروں کو مطلع کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی اپیل پر مذکورہ دکانداروں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور ڈوڈہ میں مجموعی طور پر پچاس سبزی و میوہ فرشوں نے نمونے جمع کرنے کے لئے مقررہ سینٹر پر جاکر اپنے نمونے جمع کئے۔
انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کے نمونے حاصل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ان دکانداروں نے دوسرے اضلاع میں بھی سبزیاں سپلائی کی ہیں اور جموں کی منڈی سے مسلسل ان کا رابطہ رہا ہے جہاں پر کورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع کے دکاندار بھی آتے ہیں۔ اس لئے اِن کا ٹیسٹ لازمی ہو گیا تھا۔
دکانداروں نے بتایا کہ انتظامیہ یہ اقدامات ہماری حفاظت کے لئے اُٹھا رہی ہے اسلیے ہم حکومت کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔