ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ نے تین مشتبہ افراد کو ہسپتال قرنطینہ داخل کیا ہے۔ تینوں افراد نے دو ہفتہ قبل متوفی شخص سے ملاقات کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق متوفی شخص اور مشتبہ افراد کی ملاقات سامبہ ہوئی تھی
ضلع ہسپتال ڈوڈہ کی انتظامیہ نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی نظر میں ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق جب تک نہ 14 دن پورے نہ ہوں تب انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہیں بخار، کھانسی یا نزلہ کی علامات نہیں ہیں، لیکن وہ مشاہدے میں ہیں کیونکہ وہ متوفی شخص سے ملے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ علاقے میں کوئی مثبت کیس آیا تو وہ دوسروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولت کی عدم موجودگی کی وجہ اس علاقے میں تباہی پھیل جائے گی اور علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔
ضلع کے کیمونٹی سینٹر میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹرز میں 35 افراد کو رکھا گیا ہے، چند روز 100 بیڈس پر مشتمل ایک اور قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز قرنطینہ میں رکھے گیے افراد کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں۔
ضلع میں اس مہلک وبا کے پیش نظر تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاکر بندیشیں عائد کی ہیں اور لوگوں کو ایک جمع ہونے اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔