ETV Bharat / state

کورونا وائرس: چلی بھلیسہ گاؤں سربمہر

چلی بالا گاؤں میں کورونا وائرس مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت پورا گاؤں پولیس کی نگرانی میں ہے۔

Coronavirus: CHILLY BHALLESA village SEALED
کورونا وائرس: چلی بھلیسہ گاؤں سربمہر
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 3:53 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے چلی بھلیسہ کے گاؤں میں کورونا مثبت معاملہ سامنے کے بعد گاؤں کو سیل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بیرون ریاست سے واپس آئے افراد اسکرینگ کے بغیر گاؤں میں داخل ہوئے تھے۔
چلی گندوہ میں اُس وقت ہلچل پیدا ہو گئی جب چنڈی گڑھ سے واپس آنے والے ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

کورونا وائرس: چلی بھلیسہ گاؤں سربمہر

کورونا وائرس کو روکنے کے لئے جاری کئے گئے ہدایات کے باوجود حال ہی میں بیرون ریاست سے واپس آئے ہوئے درجنوں افراد بھلیسہ گندوہ میں بغیر کسی اسکریننگ کے روپوش ہوگئے تھے۔

ایس ڈی ایم گندوہ پریتم لال تھاپا، ایس ڈی پی او گندوہ نواز کھانڈے اور ایس ایچ او گندوہ ارون شرما نے بیرون ریاست سے واپس آنے والوں کی علاقہ میں سیدھے داخلے کو روکنے کے لئے مکمل انتظامات کئے ہیں تاہم اس کے باوجود کچھ افراد علاقہ میں داخل ہوئے تھے۔ چلی بالا کے گاؤں میں کورونا وائرس مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت پورا گاؤں پولیس کی نگرانی میں ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساغر ڈائفوڈ نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ-19 متاثرہ علاقوں سے واپس لوٹنے پر اپنی سفری تاریخ کی اطلاع انتطامیہ کو دے۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے معاملات کو متعلقین کی نوٹس میں لایا جائے تاکہ بروقت ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.