ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ٹھیکہ داروں نے نئی اکائی تشکیل دی - رکی پڑی رقومات کی واگزاری

ضلع ڈوڈہ میں مختلف محکمہ جات کا تعمیری کام کرنے والے ٹھیکہ داروں نے ڈوڈہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ضلع کے ٹھیکہ داروں نے شرکت کرکے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈوڈہ ٹھیکہ داروں نے نئی اکائی تشکیل دی
ڈوڈہ ٹھیکہ داروں نے نئی اکائی تشکیل دی
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 1:07 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں مختلف محکمہ جات کا تعمیری کام کرنے والے ٹھیکہ داروں نے ضلع میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ٹھیکہ داروں نے ’’ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن ڈوڈہ‘‘ کے نام سے ایک نئی اکائی کو تشکیل دیا۔

ایسوسی ایشن کے نائب صدر اشرف ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’طویل عرصہ سے ضلع میں ٹھیکہ داروں کی کوئی تنظیم فعال نہیں تھی۔ ضلع میں ٹھیکہ داروں کے دیرینہ مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا کئی مضبوط اور منظم طریقہ کار موجود نہیں تھا جس وجہ سے اکائی کو تشکیل دیا گیا۔‘‘

ڈوڈہ ٹھیکہ داروں نے نئی اکائی تشکیل دی

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وقت ٹھیکہ داروں کو لاحق سب سے بڑا مسئلہ رکی پڑی رقومات کا ہے جس وجہ سے ٹھیکہ داروں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹھیکہ داروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ٹھیکہ داروں کو رقومات واگزار نہیں کی گئی ہیں جبکہ ’’ایسو سی ایشن نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکہ داروں کی کسی بھی سطح پر سنوائی نہیں ہو پا رہی تھی، جس وجہ سے ضلع کے ٹھیکہ داروں نے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں اجلاس منعقد کرکے نئی اکائی تشکیل دی۔‘‘

چنے گئے نمائندوں نے ضلع کے ٹھیکہ داروں کو لاحق مشکلات و مسائل خصوصا رکی پڑی رقومات کی واگزاری کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے علاوہ ٹھیکہ داروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.