ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے کانگریس کا اجلاس - سیاسی خیموں میں تیاریاں

پیر کے روز کانگریس کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی کی صدارت میں بلاک سطح کی کانگریس اکائی کا ایک خصوصی اِجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

Congress Party Meeting
کانگریس اِجلاس
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 7:30 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے، سیاسی خیموں میں تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں۔ ڈوڈہ میں فی الحال کانگریس خیمہ زیادہ سرگرم عمل ہے۔ کانگریس صدر دفتر ڈوڈہ میں مسلسل اجلاس کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور ضلع کے چودہ حلقہ انتخاب کے لئے امیدواروں کو منڈیٹ دینے کے لئے پارٹی اعلیٰ عہدیدران، بلاک صدور اور پارٹی ورکرس کے ساتھ مل کر بات جیت کی جا رہی ہے۔

کانگریس اِجلاس

پیر کے روز کانگریس کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی کی صدارت میں بلاک سطح کی کانگریس اکائی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اِجلاس میں کانگریس ورکر نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں ہر حال میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر پارٹی کارکنان، عہدیدران سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر عبدالمجید وانی نے بتایا کہ کانگریس جماعت ملک کی واحد سیکولر جماعت ہے جس نے آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد اپنے رویہ اپنے ایجنڈے میں کبھی تبدیلی نہیں لائی اور ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دی۔ جس کی بدولت ہندوستان نے مختصر وقت میں دنیا کے اندر وہ مقام حاصل کیا جو تاحال باقی غلامی سے آزاد ہوئے ممالک نے حاصل نہ کیا ہو۔

وانی نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ یہ ملک مہاتما گاندھی بابائے قوم کے نظریہ کا ملک ہے یہ فرقہ پرست، مذہب، ذات پات کا فرق کرنے والوں کا ملک نہیں ہے۔ موجودہ وقت میں بدقسمتی سے وہی چیزیں سماج کو ٹکڑوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔ بی جے پی نے اقتدار کو حاصل کرنے کے لئے تمام حدود کو پار کر لیا۔ پورے ملک میں لاقانونیت کا دبدبہ چل رہا ہے۔ عدلیہ، قانون کو بالائے طاق رکھ کر یہ فرقہ پرست سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔ جس کو کانگریس کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ وہ ایک دیوار کی طرح ایسی طاقتوں کا ڈَٹ کر مقابلہ کریں گے جو ملک کی سالمیت، آپسی بھائی چارہ، اتفاق، اتحاد ٹھیس پہچانے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم

وانی نے بتایا کہ کانگریس جماعت کبھی بھی قانون سے آگے نہیں بڑھے گی اور وہ جمہوریت کا استعمال کریں گے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو کھڑا کریں گے جو اپنے علاقہ کی فکر و سوچ رکھنے کے اہل ہوں۔ اس کے لئے وہ صاف شفاف لائہہ عمل طے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.