سرینگر (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور سابق وزیر شکتی راج پریہار نے دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر میں ان کی پارٹی اسمبلی، پارلیمانی، بلدیاتی یا پنچایتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ اور اس حوالہ سے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ سابق وزیر نے ان خیالات کا اظہار صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے مرمٹ علاقے میں منعقدہ بی جے پی اجلاس کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
شکتی راج پایہار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں کسی بھی الیکشن کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ انتخابات میں اپنی کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑے گی۔ انہوں وزیر اعظم ندیندر مودی کے پاندرہ اگست، یوم آزادی، کے موقع پر لال قلعہ سے کیے گئے دعوےے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بی جے پی بھاری اکثریت کے ساتھ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔‘‘
اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے سابق وزیر اور بی جے پی رہنما شکتی راج پریہار نے کہا: ’’وہ اختیار بی جے پی کو نہیں، بلکہ الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔‘‘ تاہم پارلیمانی انتخابات کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’اگلے لوک سبھا انتخابات میں بھیج بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آ رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں لال قلعہ سے اس بات کا اعادہ کیا ہے۔،‘‘ شکتی راج نے کہا کہ بی جے پی کی ڈوڈہ یونٹ نے پہلے ہی مقامی اور قومی سطح پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیاریاں شروع کی کر دی ہے اور اسی سلسلہ میںمرمٹ علاقے میں پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
مزید پڑھیں: Political Activists Join BJP: ڈوڈہ میں کئی سیاسی کارکنان بی جے پی میں شامل
قبل ازیں مرمٹ علاقے میں منعقدہ بی جے پی اجلاس کے دوران پریہار نے کانگریس سے علیحدہ ہوئے غلام نبی آزاد کی ڈی پی اے پی (DPAP) کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’آزاد کے دائیں بائیں محض مٹھی بھر ہوگ ہی رہ چکے ہیں۔‘‘ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے پریہار نے کہا کہ ’’پارٹی شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی ہے کیونکہ اہم ممبران نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور پارٹی سے وابستہ ڈوڈہ ضلع کے صرف دو لیڈر وابستہ ہیں اور وہ بھی مختلف سکینڈلز میں ملوث ہیں۔‘‘