ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ’برسوں سے رکی پڑی اجرتیں جلد واگزار کی جائیں گی‘

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 5:04 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) چیئرمین نے پنچات کوٹلی کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی۔

ڈوڈہ: ’برسوں سے رکی پڑی اجرتیں جلد واگزار کی جائیں گی‘
ڈوڈہ: ’برسوں سے رکی پڑی اجرتیں جلد واگزار کی جائیں گی‘

ضلع ڈوڈہ کے بلاک کاستی گڑھ کی مختلف پنچائتوں میں عوام کی جانب سے منریگا کے تحت کئے گئے کاموں کی اجرت اور میٹریل رقومات کی عدم ادائیگی کی شکایات موصول ہونے کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) چیئرمین عبدالغنی بٹ نے کاستی گڑھ کی پنچایت کوٹلی کا دورہ کیا۔

ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں بی ڈی سی چیئرمین نے پنچات کوٹلی کا دورہ کیا

بٹ نے محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاب کارڈ ہولڈرس کی ذریعے کئے گئے کاموں کی فہرست طلب کرکے تمام کاموں کا معائینہ کیا۔ بی ڈی سی نے چیکنگ کا سلسلہ وارڈ نمبر سات سے شروع کیا، اس کے بعد منڈول، دھاروٹھ، شالین، کوٹلی، کڈل تک ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عوام نے بی ڈی سی کاستی گڑھ سے منریگا کی بقایہ اجرتیں اور میٹریل وغیرہ کی واجبات واگزار کرانے کی اپیل کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بٹ نے بتایا کہ اُن کو عوام کی طرف سے کام کی اجرت نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور اسی کے تناظر میں کام کا زمینی سطح پر جائزہ لینے کی غرض سے دورہ کیا گیا تاکہ غریب اور مستحق افراد کو اُن کے کام کی اجرت مل سکے۔

مزید پڑھیں: سڑک کا معاوضہ مانگنے پر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

بٹ نے دعویٰ کیا کہ پنچایت کے اندر بیشتر کام بہت اچھے ہوئے ہیں، انہوں نے عوامی شکایات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام بقایہ اجرتوں کو واگزار کیا جائے گا۔

انہوں نے موقع پر ہی سیکریٹری پنچایت کو بقایہ اجرتیں واگزار کرنے کی ہدایت دی۔ بی ڈی سی نے مزید بتایا کہ مختلف عوامی وفود نے انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بھی کئی مستحق افراد کو نظر انداز کیے جانے کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے گا اور جائز مطالبات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.