ETV Bharat / state

وی ایچ پی کارکنان کا بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج - پہاڑی ضلع ڈوڈہ

بنگلہ دیش میں ہندو مندروں کی مبینہ توڑ پھوڑ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ضلع ڈوڈہ میں وی ایچ پی کارکنان نے بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے اس ضمن میں کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

وی ایچ پی کارکنان کا بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 7:13 PM IST

ویشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دَل سے وابستہ کارکنان نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج کیا۔

وی ایچ پی کارکنان کا بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنان نے بنگلہ دیش میں مندروں پر مبینہ حملوں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی کارکنان نے علامتی طور بنگلہ دیش کا پتلہ بھی نذر آتش کیا۔

احتجاجیوں نے بنگلہ دیش میں ہندو مندروں کی توڑ پھوڑ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے بنگلہ دیش کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ ان سے وضاحت طلب کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: کاستی گڑھ میں سڑک کی تعمیر سے عوام میں خوشی

اُنہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’آج اس ملک (بنگلہ دیش) میں ہندو غیر محفوظ ہیں جس ملک کی بنیاد ہندوستان نے رکھی تھی، جنہیں 1971میں بھارتی فوج نے آزاد کرویا تھا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.