ETV Bharat / state

کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے انتظامیہ متحرک

ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تیاریوں کے دعویٰ کئے جا رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے انتظامیہ متحرک
کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے انتظامیہ متحرک
author img

By

Published : May 3, 2021, 8:24 PM IST

ڈوڈہ میں کوروناوائرس کے تعلق سے جاری ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے انتظامیہ، طبی عملہ کے علاوہ ٹریفک پولیس بھی پوری مستعدی سے کام کر رہی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جا ررہی ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے انتظامیہ متحرک

علاوہ ازیں جموں و کشمیر بینک جانے والے افراد و دیگر کی جگہ جگہ کووڈ۔19 ٹیسٹ کی جا رہی ہے۔ اگر چہ ضلع میں دیگر اضلاع کی طرح ہی دکانیں کھولنے کے لئے مخصوص دِن مقرر کئے گئے ہیں لیکن لوگوں کی آمد رفت میں کوئی کمی نہیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اس حوالے سے اے سی آر ڈوڈہ قیصر احمد بھوانی نےبتایا کہ' محکمہ مال، ٹریفک پولیس اور محکمہ بلدیہ کے اہلکار کووڈ۔19 کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لئے عوام پر زور دے رہے ہیں۔

اُنہوں نےبتایا کہ' کافی دِنوں سے جموں و کشمیر بینک برانچ کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے کی خبریں موصول ہو رہی تھیں اور یہ بھیڑ وائرس پھیلنے کی وجہ بن سکتی تھی۔ اسی لئے بینک جانے والے افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ جس میں دو مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ کووڈ-19مثبت افراد کو ہوم آ ئسولیشن میں رکھا گیا'۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کو تعاون دیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.