جموں وکمشمیر کی ڈوڈہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت چالیس طلباء پر مشتمل ایک گروپ کو بھارت درشن دورے پر روانہ کیا۔ضلع پولیس ڈوڈہ نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف ڈگری کالجوں کے چالیس طلباء پر مشتمل ایک گروپ کو جمعرات کے روز بھارت درشن دورے پر روانہ کیا ۔روانگی سے قبل پولیس لائن ڈوڈہ میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کی صدارت میں مختصر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بھارت درشن ٹور پر جانے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کی گئی۔Doda Students Left for the Bharat Darshan Tour
اس موقع پر پولیس کے تمام ضلعی سطح کے افسران نے شرکت کی ۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ کورونا کی بندشوں نے طلباء کو ذہنی طور پر پریشان کیا تھا ۔اب جبکہ حالات معمول پر آ گئے ہیں ۔پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف ڈگری کالجوں کے قریب 40 طلباء کو ملک کے دیگر حصّوں پر بھیجا ہے ۔تاکہ وہ بیرون ریاست جاکر وہاں کے ثقافتی ,تمدن,رہن سہن کو دیکھیں اس کے علاوہ ملک کے تاریخی مقام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سیکیں جن کو آج تک اُنہوں نے کتابوں میں دیکھا ہے۔
اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ دورے کے دوران نظم و نسق کا خاص خیال رکھیں ۔اور جو موقع اُن کو باہر دیکھنے کا ملا ہے ۔اُس کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور امن امان ,آپسی بھائی چارے کا سفیر بن کر جائیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی کو دیکھ کر یہاں بھی اُس پیغام کو آگے تک پہنچائیں۔
طلباء کے اس قافلے کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بتایا کہ اس دورے پر 40 کے قریب طلباء جس میں شہید جوانوں کے بچّے بھی شامل ہے ,ملک کی الگ الگ ریاستوں ,اور وہاں پر بنے تاریخی مقامات و دیگر خوبصورت سیاحتی مراکز کو دیکھیں گے۔اس دورے پر 27 کے قریب طلباء کا تعلق خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے گھرانوں سے ہے ۔اُن بچّوں کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ریاست کے باہر کے علاقوں کو دیکھیں۔