ETV Bharat / state

کشتواڑ: حضرت شاہ محمد اسرار الدینؒ کا 346 واں عرس منایا گیا

کشتواڑ میں ہر برس کی طرح رواں برس بھی حضرت شاہ اسرارؒ کا عرس بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس عرس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔

کشتواڑ: حضرت شاہ محمد اسرار الدین رحمتہ اللہ علیہ کا 346 واں عرس

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:46 PM IST

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں آج حضرت شاہ محمد اسرار الدین رحمتہ اللہ علیہ کا 346 واں عرس بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین نے عرس میں شرکت کی۔

کشتواڑ: حضرت شاہ محمد اسرار الدین رحمتہ اللہ علیہ کا 346 واں عرس

وہیں ڈوڈہ میں بھی سینکڑوں زائرین نے آستانہ عالیہ میں میں حاضری دی۔ سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے آستانہ عالیہ میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگیں۔

واضح رہے کہ اس عرس پر کشتواڑ ضلع میں سرکاری چھٹی رہتی ہے اور کشتواڑ کے دور دراز علاقوں کے لوگ اس دن خصوصی گرم کپڑے خریدنے یہاں آتے ہیں۔

کشتواڑ ضلع کے سبھی لوگ شاہ اسرار الدینؒ کے آستانے کی زیارت کرتے ہیں اور پورے کشتواڑ میں اس عرس کو بھائی چارہ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپسی رضامندی سے ہوئی شادی میں والدین کی مداخلت ناقابل قبول: جموں و کشمیر ہائی کورٹ

اس موقع پر کشتواڑ پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ماسک لگانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.