ETV Bharat / state

دہلی: جامع مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 7:18 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں رعایت کے بعد دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ اس دوران مقامی افراد نے بھی جامع مسجد میں نماز ادا کی۔

دہلی: جامع مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی
دہلی: جامع مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی

مارچ کے بعد سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نافذ کیے گئے جنتا کرفیو کی اپیل کے بعد ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔اس کے بعد سے تمام مذہبی مقامات پر عوام کے داخلہ پر پابندی تھی۔

لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق 1جون سے ان لاک ون کا آغاز کیا گیا جس میں سب سے پہلے مرحلہ میں 8 جون سے تمام مذہبی مقامات پر کچھ پابندیوں کے ساتھ عوام کو داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

حالانکہ حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 65، برس سے زائد اور دس برس سے کم عمر کے بچوں کو مساجد میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال رکھنے کے لیے کہا گیا تھا جس پر تمام نمازیوں نے عمل کیا۔

نمازیوں نے پابندیوں کا خیال رکھتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ سو افراد نے نماز ظہر ادا کی نماز کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے غائبانہ طور پر نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.