اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول زینت محل نمبر 2 میں کامیاب طلباء سے بات کی۔ جس میں اسکول کے اساتذہ اور طالب علموں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ پرانی دہلی میں لڑکیوں کے لیے اردو کی تعلیم مہیا کرانے والا زینت محل اسکول کا گذشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی نتائج صد فیصد رہے۔
وہیں اسکول میں پہلے، دوسرے اور تیسرے پائیدان پر آنے والے طلباء کی تعداد 5 رہی۔
اسکول میں اول نمبر پر قبضہ جمانے والی طلباء یسرا پروین نے 93.5 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ دوسرے پائیدان پر زوبیہ اور رمشا مرزا نے 92.4 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے پائیدان پر جبکہ تیسرے پائیدان پر میمونہ 92.2 فیصد سے اپنی جگہ بنائی۔