ETV Bharat / state

PM Modi On Yuva Sangam نوجوانوں کو یووا سنگم کا تجربہ شیئر کرنا چاہیے، مودی - من کی بات کے 101ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم

آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 101ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ایک بھارت-عظیم بھارت' کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لئے یووا سنگم کو منفرد کوشش قرار دیا۔

نوجوانوں کو یووا سنگم کا تجربہ شیئر کرنا چاہیے، مودی

author img

By

Published : May 28, 2023, 4:04 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے یووا سنگم کو کاشی-تمل سنگم، سوراشٹر-تمل سنگم، کاشی-تیلگو سنگم جیسے 'ایک بھارت-عظیم بھارت' کے جذبے کو مضبوط کرنے کی منفرد کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس سنگم میں شریک نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بلاگ پر لکھ کر اپنے تجربات اہل وطن سے شیئر کریں۔ آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 101ویں ایپی سوڈ میں مودی نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے گیامر نیوکم اور بہار سے تعلق رکھنے والی وشاکھا سنگھ سے، جنہوں نے یووا سنگم میں شرکت کی، فون پر بات کی اور اپنے خصوصی تجربات کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یووا سنگم ایک منفرد کوشش ہے، اس لیے سوچا کہ اس پر صرف ان نوجوانوں سے تفصیل سے بات کی جائے جو اس منفرد کاوش کا حصہ بنے ہوں۔

وہیں اس دوران گیامر نے کہا کہ وہ مکینیکل انجینئرنگ کے طالب علم ہیں اور انہیں پہلی بار ریاست سے باہر جانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے راجستھان کی بڑی جھیل اور پانی کے تحفظ کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ جسے میں بالکل نہیں جانتا تھا۔ بہار سے تعلق رکھنے والی وشاکھا نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ سہسرام ​​کی رہنے والی ہیں، کالج کے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے یووا سنگم کے بارے میں معلوم ہوا اور تمل ناڈو کا سفر کرنے کا انتخاب کیا۔

وشاکھا نے اس پروگرام میں شرکت کو فخر کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ اس دورے میں انہیں تمل ناڈو کی بھرپور ثقافت سے واقف ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کے دوسرے سال کی طالبہ ہوں۔ میں پہلی بار تمل ناڈو گئی تھی۔ سارا سفر میرے لیے شاندار رہا ہے۔ میں نے ہر مرحلے پر بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں نے تمل ناڈو میں اچھے دوست بنائے ہیں۔ وہاں کے کلچر کو اپنایا اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی۔ لیکن سب سے اچھی چیز جو مجھے پسند آئی وہ اسرو جانا تھا، ہم وفد میں تھے اس لیے ہمیں اسرو جانے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: MP Abhishek Banerjee وزیر اعظم مودی من کی بات پر ابھیشیک بنرجی کا سوال

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری سب سے اچھی بات وہ تھی جب ہم نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔ یہ دو لمحات میرے لیے اہم تھے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم جس دور میں ہیں، یہ دونوں مواقع یووا سنگم کے ذریعے آئے ہیں۔ دونوں مواقع میرے لیے یادگار لمحات تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.