قومی دارالحکومت دہلی میں ماب لنچنگ کی واردات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بٹلہ ہاؤس ماب لنچنگ کے بعد اب تیمور نگرکے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ Mob lynching incident in Delhi
متوفی کی شناخت 35 سالہ دیوان رشی کے طور پر ہوئی ہے جو کہ بہار پورنیہ ضلع کے دنگاما گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس پورے معاملے میں تھانہ نیو فرینڈز کالونی پولیس نے مقتول کے بھائی کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کر کے دو نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ Purnia resident murdered in Delhi
موصولہ اطلاع کے مطابق رشی کرائے پر اپنے چھوٹے بھائی، بیوی اور چار بچوں کے ساتھ رہتا تھا اور وہ جسولا گاؤں میں کام کرتا تھا۔ پیر کو دیوان اپنے بھائی سے ملنے تیمور نگر جارہا تھا تبھی رات تقریباً 7:30 بجے تیمور نگر کے اندرا کیمپ کے پاس نالے کے کنارے 3-4 لوگوں نے نشے کی حالت میں اسے روکا اور ماچس مانگی۔ جب دیوان نے کہا کہ اس کے پاس ماچس نہیں ہے تو ملزم نے اسے مارنا شروع کردیا۔
شور سن کر لوگ پہنچے تو ملزمان فرار ہو گئے۔ وہیں، شدید زخمی دیوان رشی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران منگل کی صبح اس کی موت ہوگئی۔
- یہ بھی پڑھیں: Politics over Mob Lynching in Batla House: بٹلہ ہاؤس ماب لنچگ پر سیاست تیز، عام آدمی پارٹی کے کارکنان پر الزام
اس معاملے میں پولیس دو نابالغ ملزمان کو حراست میں لے کر پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تیمور نگر گاؤں کے لوگوں کا الزام ہے کہ اس جگہ پر ماضی میں بھی جرائم کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔