ETV Bharat / state

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:44 PM IST

انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

Youth Congress protests outside Petroleum Ministry against fuel price hike
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی کے شاستری بھون میں وزارت پٹرولیم کے روبرو انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کانگریس کارکنوں نے کہا کہ ’مودی حکومت نے گذشتہ 7 سالوں میں کچھ نہیں کیا، عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے صرف جملہ بازی ہی کی گئی‘۔ آئی وائی سی کے قومی صدر سرینواس بی وی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت پر اضافہ سے گھریلو خواتین پریشان کن حالات سے گذر رہی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پٹرول کی قیمت میں بھی بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور عام آدمی پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپئے سے زائد ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.