نئی دہلی: لکھیم پور تشدد کے بعد سے ملک میں سیاست عروج پر ہے، اس معاملے کے بعد سے ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں حکومت کے خلاف متحرک ہوتی نظر آرہی ہیں۔
وہیں آج یوتھ کانگریس کی جانب سے لکھیم پور کھیری معاملے کے خلاف دہلی کی سڑکوں پر جم کر احتجاج کیا اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل بھی یوتھ کانگریس نے دہلی کے جنتر منتر سے حکومت کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ ساتھ ہی اس معاملے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی مسلسل حکومت کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں اور کسانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔