ETV Bharat / state

راشٹرپتی بھون میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی

راشٹرپتی بھون میں نوکردی دلانے کے نام پر دو درجن سے زائد افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم راشٹرپتی بھون میں ملازم ہے۔

راشٹرپتی بھون میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 9:02 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:52 PM IST

اس معاملے کے تعلق سے راشٹرپتی بھون کے افسروں نے ساؤتھ ایوینیو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی ذمہ داری کرائم برانچ کے سپرد کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق راشٹرپتی بھون میں متعدد نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس دھوکہ دہی کے شکار ہوئے افراد نے خط لکھ کر راشٹرپتی بھون کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد راشٹرپتی بھون کے ڈی سی پی نے ساؤتھ ایوینیو پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ کس طرح راشٹرپتی بھون میں نوکری کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کی جارہی ہے۔ ساتھ میں ان سے لاکھوں کی رقم بھی وصول کی گی ہے۔

پولیس کو بھیجی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ راشٹر پتی بھون میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے خالی جگہ تھی۔ پہلے سے کام کررہے ملازموں نے لوگوں سے کہا کہ وہ وہاں نوکری دلاسکتے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے سبھی امیدواروں سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

جس کے بعد لوگوں نے انہیں ایک لاکھ روپے نقد بطور ایڈوانس دیے تھے، ساتھ میں تین لاکھ روپے کے چیک بھی دیے تھے۔وہیں نوکری مل جانے کے بعد باقی کے رقم دینے کی بات کی گئی تھی۔لیکن ایک لمبا وقفہ گزر جانے کے بعد بھی نوکری نہیں ملی تو انہوں نے راشٹرپتی بھون میں شکایت کی۔

وہیں پولیس نے اس معاملہ کو کرائم برانچ کے سپرد کردیا ہے۔کرائم برانچ اس سلسلے میں مظلوموں کا بیان درج کرے اور ملزمین کی گرفتاری کی جائے گی۔

Intro:Body:

dg

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.