آنند شرما نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر وزیراعظم مودی کو یہ میسیج بھیجا۔
انھوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی ملک کے انتخاب میں مداخلت نہ کرنے کی بھارتی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
کانگریس رکن پارلیمان کا مزید کہنا ہے کہ' ہمارے (بھارت) اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات ہیں اور اس میں دونوں کا اشتراک ہے۔ ٹرمپ کے لیے آپ کی سرگرم انتخابی تشہیر دونوں جمہوری و خود مختار ممالک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
گزشتہ روز امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہاؤڈی مودی پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی نے امریکی صدر کی موجودگی میں بڑی تعداد میں موجود بھارتی اور امریکی عوام سے خطاب کیا تھا۔