ETV Bharat / state

سازشوں کی تحقیقات یا تحقیقات کی سازش؟

دہلی فسادات کی تحقیقات کے سلسلے میں سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے۔

دہلی فسادات کی تحقیقات کے سلسلے میں سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے

author img

By

Published : May 2, 2020, 5:03 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے فسادات کے بعد اب یوگیندر یادو نے اپنے خط میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بہانے شہریت مخالف مظاہرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اب تک کی گئی گرفتاریوں میں طالب علم اور نوجوان سماجی کارکن میران حیدر ، صفورا زرگر، خالد سیفی، عشرت جہاں عمر خالد وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کے پختہ ثبوتوں کے باوجود، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور حکمران پارٹی کے رہنما کپل مشرا آزادانہ طور پر گھوم رہے ہیں، ابھی تک ان کے خلاف پولیس کی طرف سے کوئی تحقیقات کا آغاز نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

یادو نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بہانے شہریت مخالف مظاہرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اب تک کی گئی گرفتاریوں میں طالب علم اور نوجوان سماجی کارکن میران حیدر ، صفورا زرگر، خالد سیفی، عشرت جہاں عمر خالد وغیرہ شامل ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ جے این یو حملے کے چار ماہ بعد بھی ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، اس طرح کی تحقیقات سے پولیس کے منصفانہ رویے پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

یوگیندر یادو نے اپنے خط میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دہلی پولیس سے اپنے آئینی فرض کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دہلی فسادات کے ذمہ دار لوگوں کو بروقت نہ پکڑا گیا تو، یہ فسادات میں مارے جانے والے 50 سے زائد افراد کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے فسادات کے بعد اب یوگیندر یادو نے اپنے خط میں تشویش کا اظہار کیا ہے

یوگیندر یادو نے کمشنر کو بتایا ہے کہ اس طرح سے عوام کو ڈرانے سے پولیس کے پورے محکمے پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کی وردی کے وقار سے سمجھوتہ نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.