ETV Bharat / state

Rain in Delhi دہلی اور این سی آر کیلئے یلو الرٹ جاری

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 3:35 PM IST

بھارت کے محکمہ موسمیات نے قومی دارالحکومت دہلی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے۔جمعرات سے مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس سے شہر کی اہم سڑکوں اور ہریانہ کے فرید آباد اور گروگرام سے ملحق علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ Rain In Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارت کے محکمہ موسمیات نے قومی دارالحکومت دہلی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس خطہ میں بارش شمال مغربی مدھیہ پردیش اور جنوب مغربی اتر پردیش میں طوفانی گردش کی وجہ سے ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ 'یہ حالت اگلے 24 گھنٹوں (ہفتہ تک) اسی علاقے میں برقرار رہنے کا بہت امکان ہے محکمہ نے ٹویٹ کیا کہ 'تازہ بادل دہلی کے قریب پہنچ رہا ہے، جس کی وجہ سے اگلے 3-4 گھنٹوں کے دوران دہلی اور این سی آر کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی لیے پوری رات بارش ہوتی رہی۔'Rain In Delhi

جمعرات سے مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس سے شہر کی اہم سڑکوں اور ہریانہ کے فرید آباد اور گروگرام سے ملحق علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

دہلی ٹریفک پولیس نے بھی شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی صورتحال اور پانی جمع ہونے کے بارے میں مسافروں کی رہنمائی کے لیے ٹویٹر کا بھی سہارا لیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کیاکہ ٹریفک الرٹ: محکمہ کی رپورٹ کے مطابق دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسی کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔' کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے مسافروں کو دارالحکومت کے ان حصوں سے بچنے کا مشورہ دیا:

1. شانتی ون سے ہنومان مندر کیریج وے پر ہنومان سیتو کے قریب 2۔ لباسپور انڈر پاس، 3. مہارانی باغ تیمور نگر کٹ، 4. سی ڈی آر چوک، مہرولی گروگرام کی طرف، 5. اندھیریا موڑ وسنت کنج کی طرف، 6. نظام الدین پل کے نیچے، 7. پٹرول پمپ کے قریب سنگھو بارڈر اور 8. ایم بی روڈ سے سینک فارمز کیریج وے کی طرف۔

ایک سرکاری حکم نامے میں اعلان کیا گیا ہے کہ دہلی سے متصل اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بارش کی وجہ سے بند رہیں گے۔

گروگرام میں بھی تمام نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ یہاں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔ نیشنل ہائی وے 48 کے کئی حصے بالخصوص نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in Delhi: دہلی میں بارش، لوگوں کو گرمی سے راحت ملی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.