شمال مشرقی دہلی کے بھجن پورہ علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت اور حمایت میں آئے لوگوں کے درمیان پتھر بازی اور تشدد میں ہلاک ہوئے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
رتن لال دہلی کے براڑی میں رہتے تھے، وہ دہلی تشدد میں ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ان کی نعش کو زی ٹی وی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد آج دہلی کے کنگز وے کیمپ میں پولیس لائن لے جایا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
گارڈ آف آنر کا عمل مکمل ہونے کے بعد اعلی پولیس افسران اور ایل جی نے بھی کینسر کییا میں واقع پولیس لائن میں گارڈ آف آنر کے دوران خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران تمام اعلی عہدیدار موجود تھے۔
یہاں سے ان کی نعش کو براری میں واقع رہائش گاہ پہنچایا گیا اور اہل خانہ اور یہاں کے لوگ اس کے بعد خراج تحسین پیش کریں گے۔
آخری رسومات کے لیے رتن لال کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں راجستھان کے سیکر لے جایا جائے گا۔
اس دوران سب کی آنکھیں نم تھی اور ہر کسی کی زبان پر بس ایک ہی سوال تھا کہ آخر ان کا قصور کیا تھا، وہ تو اپنا کام کر رہے تھے لیکن ان کا خاندان ان کے پیچھے غمگین چھوٹ گیا ہے۔