کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں گاندھی کو ڈیجیٹل انڈیا کا خالق بتایا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک ان کی خدمات کو ہمیشیہ یاد رکھے گا۔ پارٹی نے کہا کہ گاندھی نے جدید بھارت کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی برسی 21 مئی کویوم انسداد دہشت گردی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
پارٹی نے راجیو گاندھی کو ملک کے سب سے کامیاب وزیراعظم بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈیجیٹل انڈیا کی بنیاد رکھی بلکہ اس نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے پنچایتی راج نظام کی شروعات کی اور جمہوریت میں سب شراکت یقینی بنانے کے لئے ووٹنگ کرنے کی عمر 21 سال سے کم کرکے 18 سال کی ۔ ان کے اس فیصلہ سے بڑی تعداد میں نوجوان آج ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ملک کی ترقی میں گاندھی کی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئےان کی سالگرہ 21 مئی کو بلاک سطح پر پروگرام کرکے لوگوں کو بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی کے تمام ریاستی صدور کو تقریب منعقد کرنے کے لئے کہا ہے۔