نئی دہلی: قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جنسی ہراسانی- ’می ٹو‘ کے ایک معاملے میں پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے استعفیٰ کامطالبہ کیا ہے۔
شرما نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ایک ایسا شخص پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے، جس پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قابل اعتراض بات ہے کہ کسی اور کو ایسے تجربے سے نہیں گزرنا چاہیے جو ایک خاتون بھارتی انتظامی افسر کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چنی کو اس کے لیے جوابدہ بنایا جانا چاہیے اور انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں تصور کیا جاسکتا ہے۔ جب ایک خاتون انتظامی افسر کو انصاف نہیں مل رہا ہے تو کانگریس کسی عام خاتون کے تحفظ کو کیسے یقینی بناسکے گی۔