ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ - جنسی زیادتی کے خلاف نیشنل اکالی دل

جنسی زیادتی کے خلاف نیشنل اکالی دل کی خواتین ونگ نے پارٹی کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کی سربراہی میں جنتر منتر پر 'پھانسی کا پھندہ' لے کر مظاہرہ کیا۔

جنسی زیادتی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ
جنسی زیادتی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 12:54 PM IST

ملک بھر میں ہونے والی جنسی زیادتی کے واقعات سے لوگ کافی پریشان ہیں، خاص کر ہاتھرس کی دلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد موت اور پھر اس کی لاش کو رات میں ہی آخری رسومات ادا کریئے جانے کے خلاف عوام میں زبردست اشتعال ہے۔

جنسی زیادتی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ

جنسی زیادتی کے خلاف نیشنل اکالی دل کی خواتین ونگ نے پارٹی کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کی سربراہی میں جنتر منتر پر 'پھانسی کا پھندہ' لے کر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین مجرمین کو جلد از جلد پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے مجرمین کا پتلہ بھی نظر آتش کیا۔

اس موقع پر خواتین ونگ کی قومی جنرل سکریٹری اور انچارج بندیا ملہوترا، خواتین ونگ کی قومی صدر بھاونا دھون، نائب صدر رشمیت کور سمیت متعدد خواتین موجود تھیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ' ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کیا جارہا ہے، جو خوفناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'تمام معاملات پر پولیس کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے ۔ زیادہ تر معاملات میں دیکھا جاتا ہے کہ پولیس متاثرہ شخص کی شکایت پر ایف آئی آر بھی درج نہیں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس: چندر شیکھر آزاد کے خلاف مقدمہ درج

پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ' ایسے معاملات میں پولیس مدد کرنے کے بجائے ان پر ہی الزام ثابت کرنے لگتی ہے۔ موجودہ معاشرہ اور پولیس انتظامیہ دونوں ہی خواتین کے لئے دہشت کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.