اسٹیشن پر اچانک تیز رفتاری سے آ رہی میٹرو کے سامنے آکر خاتون نے اپنے آپ کو ہلاک کر ڈالا۔ ویڈیو میں خاتون کو پٹری پر لیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دہلی کے ماڈل ٹاؤن میٹرو اسٹیشن پر گزشتہ روز یہ سانحہ پیش آیا۔ہلاک شدہ خاتون کی شناخت سوناکشی کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی عمر26 برس تھی۔ ٹریک پر آنے والی میٹرو کے سامنے خاتون چھلانگ لگاکر خودکشی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
پولیس کے مطابق لاک شدہ خاتون پہاڑ گنج کے علاقے گھی منڈی کی رہنے والی تھی، گزشتہ روز وہ آر کے آشرم میٹرو اسٹیشن سے میٹرو میں سوار ہوکر ماڈل ٹاؤن اسٹیشن پر اترگئی۔
اسٹیشن پر کچھ دیر ٹہلنے کے بعد سوناکشی نے سامنے سے ٹرین کو آتے دیکھ کر ٹریک پر اتر کر خود کو ہلاک کرلیا۔
پولیس نے خاتون کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ برآمد کیا ہے جس میں اس نے کسی بیماری کا ذکر کیا ہے اور اسی بیماری سے تنگ آکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
میٹرو کے سامنے آکر خودکشی کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، لگاتار کئی لوگوں نے میٹرو کے سامنے آکر خوکشی کی ہے اور کئی لوگوں کی یہ کوشش ناکام بھی ہوئی ہے۔
ماڈل ٹاؤن کی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہلاک شدہ خاتون کی لاش کو ٹریک پر سے ہٹاکر پوسٹ مارٹم کے لیے روزنہ کردیا۔