نئی دہلی: ہمیشہ مصروف رہنے والے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ریلوے کے چار ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے دو ملزمین پر خاتون کی عصمت دری کرنے کا الزام ہے، جب کہ دو دیگر ملازمین ملزمین کے ساتھ موقع پر موجود تھے۔ ریلوے پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Woman Raped at New Delhi Railway Station Four Railway Employees Arrested
تفصیلات کے مطابق اجتماعی عصمت دری کا واقعہ نئی دہلی کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر ٹرین کی لائٹنگ ہٹ میں پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دو افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جب کہ دو افراد باہر کھڑے ہو کر پہرہ دے رہے تھے۔ یہ تمام ملزمان ریلوے کے الیکٹرک ڈپارٹمنٹ کے ملازم بتائے جارہے ہیں۔ Woman Raped in New Delhi
ڈی سی پی (ریلوے) ہریندر سنگھ کے مطابق، واقعہ کی اطلاع 21-22 جولائی کی رات 3:27 بجے ملی۔ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن تھانے میں ایک خاتون نے فون کیا اور بتایا کہ 2 افراد نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر کھڑی ہیں۔ 30 سالہ متاثرہ نے بتایا کہ وہ فرید آباد کی رہنے والی ہیں۔ وہ ایک دوست کے ذریعے ملزم سے رابطے میں آئی، ملزم نے بتایا تھا کہ وہ ریلوے میں کام کرتا ہے اور اسے نوکری دلائے گا۔ اس کے بعد دونوں باتیں کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
21 جولائی کو ملزم نے متاثرہ کو فون کیا اور بتایا کہ اس نے نیا گھر لیا ہے اور اس کے بیٹے کی سالگرہ کی پارٹی بھی ہے، اس لیے وہ آجائے۔ متاثرہ لڑکی 21 جولائی کی رات 10:30 بجے کیرتی نگر میٹرو اسٹیشن پر میٹرو سے نیچے اتری، جہاں سے ملزم اسے اپنے ساتھ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 میں بنی جھونپڑی میں لے گیا۔ یہ جھونپڑی ریلوے کے الیکٹریکل مینٹیننس اسٹاف کے لیے بنائی گئی ہے۔ الزام ہے کہ اس جھونپڑی میں 12:30 بجے کے بعد 2 ملزمان نے باری باری اس کی عصمت ریزی کی۔ اس دوران دو نوجوان باہر پہرہ دے رہے تھے۔