ETV Bharat / state

خاتون نے کی خود کشی

شاہدرہ کے سیما پوری علاقے میں 20 سالہ خاتون نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی.

خاتون نے کی خود کشی
خاتون نے کی خود کشی
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 11:12 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:46 PM IST

دہلی :شاہدرہ ضلع کے سیما پوری علاقے میں 20 سال کی برکھا نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی. معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب شمال مشرقی دہلی میں فسادات کی وجہ سے شوروم بند ہو گیا اور روی رات کے 8 بجے گھر پہنچا.

خاتون نے کی خود کشی۔ویڈیو

متوفی برکھا کے شوہر روی نے بتایا کہ وہ بھجن پورہ علاقے میں وجے سیلز شو روم میں صفائی کارکن کے طور پر کام کرتا ہے۔

منگل کے روز 10 بجے وہ شوروم پر کام کے لئے گیا تھا لیکن آگ زنی کی وجہ سے شام 6 بجے ہی شوروم بند ہو گیا، گاڑی نہیں ملنے کی وجہ سے وہ پیدل ہی تقریبا 8 بجے گھر پہنچا،

گھر آنے کے بعد روی نے بیوی کے دروازے پر دستک دیا لیکن دروازہ نہیں کھلا ،جب روی نے کھڑکی سے کمرے میں جھاک کر دیکھا تو بیوی پھندے سے لٹکی ہوئی تھی ۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔

روی نے بتایا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لیکن برکھا اپنے والدین کی مالی حالت کو لے کر ہمہشہ فکر مند رہتی تھی ،آج بھی اس کے والدین کے گھر میں بجلی تک نہیں ہے

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.