ETV Bharat / state

Case of Conversion in Ghaziabad: خاتون کا لیو ان پارٹنر پر تبدیل مذہب کا الزام - خاتون نے لیو ان پارٹنر پر تبدیل مذہب کا الزام لگایا

غازی آباد میں مبینہ لو جہاد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آٹھ سال بعد متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھی پر تبدیلی مذہب کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ woman accused the live-in partner of conversion

خاتون کا لیو ان پارٹنر پر تبدیل مذہب کا الزام

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 5:57 PM IST

غازی آباد: نئی دہلی سے متصل غازی آباد کے اندرا پورم میں گزشتہ آٹھ برس سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے ساتھی کے خلاف تبدیل مذہب کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا ساتھی اپنا مذہب چھپاکر اس کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ اس دوران خاتون نے ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ویڈیو

خاتون کے مطابق اس کو اپنے ساتھی کے مذہب کے بارے میں تب معلوم ہوا جب وہ بہار کے ضلع ارریہ میں واقع اس کے گاؤں گئی۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ گاؤں جانے کے بعد اس کے ساتھی نے اسے مذہب تبدیل کرنے کے لیے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ woman accused the live-in partner of conversion

مزید پڑھیں:

اس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھی کا نام شاہنواز ہے، لیکن وہ اسے اپنا نام سمت یادو بتاکر لیو ان ریلیشن شپ میں رہا تھا۔ متاثرہ کے مطابق اس کا پارٹنر شاح رخ خان کا مداح ہے۔ اس لیے وہ خاتون کا نام گوری خان اور بیٹے کا نام آرین رکھنا چاہتا تھا۔ معاملہ سامنے آنے بعد سے سوشل میڈیا پر لوگ اس کو لو جہاد کا معاملہ بتارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حقائق کی باریک بینی سے چھان بین کی جارہی ہے اور اس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.