ETV Bharat / state

Old Delhi Bazar: رمضان کی آمد سے بازاروں کی رونق دوبالا ہوگئی

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 2:06 PM IST

Updated : Mar 25, 2023, 5:38 PM IST

گزشتہ 17 برسوں سے جامع مسجد کے اس بازار کو قمقموں کی روشنی سے سجاتے آرہے اکرم قریشی کے مطابق یہ بازار ان لوگوں کے لیے سجاتے ہیں جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس بازار کا رخ کرتے ہیں، بازار قمقموں کی روشنی کے ساتھ ساتھ رنگ برنگ اور جاذب نظر آتا ہے۔ Old Delhi Bazar In Ramazan Month

رمضان کی آمد سے بازاروں کی رونق دوبالا ہوگئی

دہلی: ویسے تو جامع مسجد کا بازار ہمیشہ ہی خریداروں سے آباد رہتا ہے، لیکن جب رمضان المبارک کی آمد ہوتی ہے تب جامع مسجد کے اس بازار کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے۔ جس سے اس بازار کا حسن دو بالا ہوجاتا ہے۔ رواں برس بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ رمضان کی آمد سے بازار کی رونق میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مٹیا محل بازار ایسوسی ایشن کے صدر اکرم قریشی نے نمائندہ کو بتایا کہ وہ گزشتہ 17 برسوں سے جامع مسجد کے اس بازار کو روشن قمقموں سے سجاتے آ رہے ہیں۔ اکرم قریشی کے مطابق یہ بازار ان لوگوں کے لیے سجاتے ہیں، جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔

وہیں گزشتہ 70 برسوں سے لوگ خریداری کی غرض سے اس بازار کا رخ کر رہے ہیں۔ فضل الرحمٰن قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 برس کورونا وبا کی نظر ہو گئے، تاہم رواں برس حالات قدر مختلف ہیں۔ ایسے میں رواں برس امید ہے کہ یہ بازار خریداروں سے شاد وآباد رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بازار اپنے لذیذ کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ اب اس بازار کا نام مٹیا محل بازار سے تبدیل کرکے اسے فوڈ اسٹریٹ کر دینا چاہیے۔ یہاں نہ صرف مسلمان بلکہ ہر طبقے کے لوگ لذیذ ذائقوں سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ حالانکہ مینا بازار کے دکاندار گاہکوں کے منتظر نظر آئے۔

مزید پڑھیں:Ramadan 2023 ماہ صیام کے پہلے جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں میں رونقیں

ایک دکاندار نے بتایا کہ ابھی بازار میں لوگوں کی آمد تو بڑھی ہے لیکن خرایداری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 روزے کے بعد پردیسی جامع مسجد سے خریداری کرکے اپنے اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ اس لیے انہیں امید ہے کہ بازار میں خریداری جلد شروع ہو جائے گی۔

Last Updated : Mar 25, 2023, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.