ETV Bharat / state

Winter Session 2022 آج توانگ تصادم کا معاملہ پارلیمنٹ میں گونجے گا

اروناچل پردیش کے توانگ میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم پر اپوزیشن حملہ آور ہے۔ آج اس معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہونے کا امکان ہے۔ Winter Session 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 10:44 AM IST

نئی دہلی: اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی کے قریب 9 دسمبر کو بھارتی اور چینی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں اطراف کے جوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی فوج کے مطابق، گزشتہ جمعہ کو توانگ ضلع کے ینگسٹی کے قریب مشرقی لداخ میں دونوں فریقوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی۔ Winter Session 2022

بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے فوجیوں نے چینی فوجیوں کا مقابلہ مضبوط اور پرعزم انداز میں کیا۔ اس جھڑپ میں دونوں طرف سے کچھ فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین فوری طور پر علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس کے بعد ہمارے کمانڈر نے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق امن کی بحالی کے لیے چینی ہم منصب کے ساتھ 'فلیگ میٹنگ' کی۔ فوج کے چھ جوانوں کو گوہاٹی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Indian and Chinese soldiers clash in Tawang

اس معاملے پر آج پارلیمنٹ میں بحث ہونا یقینی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ توانگ کیس پر اپنا موقف واضح کرے۔ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ چین بار بار ایسی بے باکی کیسے کر رہا ہے۔ کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے بھی پی ایم مودی سے جواب مانگا ہے۔ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ذرائع سے اتنی بڑی خبریں مل رہی ہیں، حکومت کہاں ہے؟ India China Soldiers Clash

یہ بھی پڑھیں : Clash Between India and China Army اروناچل پردیش میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

Kharge on India China Issue حکومت کو چین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے، کھڑگے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.