جنرل راوت چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جنرل راوت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ فوج بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے کام کاج میں ایک دوسرے کو متحرک کریں اور ملک کی فوجی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پالیسی وضع کریں اور دفاعی امور میں حکومت ہند کو مفید و مناسب مشورے دیں۔
نئے عہدے پر ان کی تقرری آرمی چیف کی حیثیت سے تین سالہ میعاد کے بعد ریٹائر ہونے والے ایک روز قبل ہوئی ۔
ان کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انہیں نے .3 1 ملین فورسز کو تیار کیا۔
ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق جنرل راوت کو 31 دسمبر سے سی ڈی ایس کے عہدے پر تقرری دی گئی ہے۔
وزارت دفاع نے 31 دسمبر سے جنرل راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے گذشتہ ہفتے ایک اہم فیصلے میں سی ڈی ایس کے قیام کی منظوری دی تھی۔