ETV Bharat / state

'لاک ڈاون سے قبل مناسب انتظامات نہیں کیے گئے' - لاک ڈاون

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاون جاری ہے جبکہ اس کی وجہ سے ہزاروں مزدوروں کو اپنے آبائی مقام جانے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Why 4-hour notice for 21-day lockdown, Modiji: Sibal
لاک ڈاون سے قبل مناسب انتظامات نہ کرنے کا وزیراعظم پر الزام
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 5:19 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر لاک ڈان کے اعلان سے قبل مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ہزاروں مزدور سینکڑوں کیلومیٹر کا سفر پیدل طئے کرنے پر مجبور ہیں۔

کپل سبل نے کہا کہ ’ایک دن کے جنتا کرفیو سے قبل مودی جی نے چار دن کا وقت دیا تھا جبکہ اکیس دن کے لاک ڈاون کےلیے انہوں نے چار گھنٹوں کا بھی وقت نہیں دیا‘۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر لاک ڈاون سے قبل مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی وجہ سے مائگرینٹ اور بیروزگار افراد دو سو کیلومیٹر کا پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ ہزاروں افراد بغیر کسی بنیادی سہولتوں کے بھوکے پیاسے ہائی ویز پر بےیار و مددگار نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.