ETV Bharat / state

نوجوان کو تمباکو کی لت سے بچانے کے لیے نیا 'ٹول کٹ' لانچ

تمباکو استعمال کرنے والے ہر 10 میں سے نو افراد اس کی شروعات 18 سال سے کم کی عمر میں کرتے ہیں۔ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نوجوان تمباکو کی لت سے بچانے کے لیے جمعہ کو ایک نیا ٹول کٹ لانچ کیا۔

author img

By

Published : May 29, 2020, 8:45 PM IST

نوجوان کو تمباکو کی لت سے بچانے کے لیے نیا 'ٹول کٹ' لانچ
نوجوان کو تمباکو کی لت سے بچانے کے لیے نیا 'ٹول کٹ' لانچ

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ یہ ٹول کٹ 13 سے 17 سال کی عمر سے اسکولی طالب علموں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ تمباکو کی صنعت نوجوان تمباکو کی لت لگانے کے لیے طرح طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔

بچوں کو ان کے تئیں آگاہ کرنے کے لیے یہ کٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک سے پانچ منٹ کا ویڈیو، 10 منٹ کا ایک غلط فہمی دور کرنے والا کوئز، طلبا کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے بحث اور ورکشاپ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس میں بچوں کو تمباکو کی صنعت کی طرح سوچنے کے ٹاسک دیے جائیں گے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کمپنیاں کس طرح انہیں اپنے جھانسے میں لیتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ پروموشن ڈائریکٹر روڈگر کریچ نے لانچنگ کے موقع پر کہا 'نوجوانوں کو بیدار کرنا اہم ہے کیونکہ تمباکو کی لت والے 10 میں سے نو افراد 18 سال سے کم عمر میں اس کی شروعات کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو اتنی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تمباکو کی صنعت کے جھانسے کے خلاف آواز اٹھا سکیں'۔

عالمی یوم تمباکو سے دو دن پہلے یہ ٹول کٹ لانچ کرتے ہوئے تنظیم نے بتایا کہ تمباکو کے استعمال سے ہر سال 80 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ تمباکو کمپنیوں کو اس کا استعمال کرنے والے نئے گاہکوں کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ہر سال نو ٹریلین ڈالر صرف اشتہارات پر خرچ کرتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ تمباکو کی صنعت نے کووڈ۔19 وبا کے دوران بھی اپنی مصنوعات کی فروخت بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جبکہ ان کے استعمال سے کووڈ۔19 کے انفیکشن سے آزاد ہونے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ تمباکو کمپنیوں نے برانڈڈ ماسک مارکیٹ میں اتارے ہیں اور کور نٹن کے دوران ہوم ڈیلیوری کا متبادل پیش کیا ہے۔ بہت سے ممالک میں وہ اپنی مصنوعات کو ’لازمی‘ مصنوعات کی فہرست میں شامل کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایک جائزے کے مطابق 13 سے 15 سال کی عمر کے چار کروڑ بچے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اسکولوں سے تمباکو یا نیکوٹین صنعت سے کسی قسم کی مدد یا اسپانسرنہ لینے اور انہیں بچوں کے ساتھ بات چیت نہ کرنے دینے کی اپیل کی ہے۔ اس نے مشہور شخصیت اور دیگر بااثر لوگوں سے بھی اس صنعت کو اپنا اسپانسر نہ بنانے اور ڈیجیٹل پردے پر تمباکو کی مصنوعات اور ای سگریٹ کے استعمال پر روک لگانے کی مانگ ہے۔ اس نے حکومت سے ہر قسم کے تمباکو کی مصنوعات، ان کے اشتہارات اور کفالت پر روک کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.