ETV Bharat / state

'بھارت میں رہنا ہے تو اللہ کے بھروسے پر رہو'

author img

By

Published : Aug 23, 2019, 8:53 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:12 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی ایک ایسے رہنما تھے جو ہندو اور مسلمان دونوں کو اس ملک میں برابری کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

'بھارت میں رہنا ہے تو اللہ کے بھروسے پر رہو'

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن اور گاندھیائی نظریات کو فروغ دینے والے فیصل خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے مہاتما گاندھی کے تعلق سے خاص گفتگو کی۔

فیصل اس دور میں گاندھیائی اصول کی پاسداری کر رہے ہیں اور خان عبدالغفار خان عرف سرحدی گاندھی کی تنظیم "خدائی خدمت گار" کو فروغ دینے میں بھی مصروف ہیں۔

فیصل خان نے بتایا کہ بھارت کی تقسیم کے موقع پر مہاتما گاندھی بڑلا ہاوس میں مسلمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے، اس وقت گاندھی جی نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اگر آپ لوگ میرے اور پنڈت جواہر لال نہرو کے بھروسے پر اس ملک میں رکناچاہتے ہو تو اس سے بہتر ہے کہ پاکستان چلے جاؤ اور اگر یہاں رکنا ہے تو اپنے اللہ کے بھروسے پر رکو۔

مہاتما گاندھی نے مسلمانوں کے وفد سے زور دے کر کہا تھا کہ 'بھارت میں رہنا ہے تو اللہ کے بھروسے پر رہو'۔

یہ باتیں مشہور گاندھیائی رہنما فیصل خان نے مہاتما گاندھی کے مسلمانوں سے رشتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی جی بھارت کے ایک ایسے عظیم رہنما تھے جو ہمیشہ مسلمانوں کو برابر کی حصہ داری اور نمائندگی دینا چاہتے تھے، انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا تھا، اور محبت اور امن کے فروغ کے لئے اپنی جان تک قربانی دیدی ۔

فیصل خان جو نئی دہلی کی غفار کالونی میں سرحدی گاندھی کی تنظیم خدائی خدمت گار کی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گاندھی جی نے کہا تھا کہ وہ ہندو مسلم ایکتا کے لئے جان کی قربانی دے سکتے ہیں اور اسی کے لئے ان کی جان بھی گئی۔

Intro:جب گاندھی جی نے مسلمانوں سے ایک بڑی بات کہہ دی تھی۔۔

عہد جدید میں گاندھیائی اصول کی پاسداری کر رہے سرحدی گاندھی کی تنظیم "خدائی خدمت گار" کے ذمہ دار اور مشہور سماجی کارکن فیصل خان نے گاندھی اور مسلمانوں کے درمیان گہرے رشتوں کی کہانی سنائی

نئی دہلی

"ہندوستان کی تقسیم کے موقع پر مہاتما گاندھی بڑلا ہاوس میں مسلمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے، اس وقت گاندھی جی نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اگر میرے اور نہرو کے بھروسے اس ملک میں رکنا ہے تو پھر پاکستان ہی چلے جاؤ، اگر رکنا ہے تو اپنے اللہ کے بھروسے رکو!"

یہ باتیں مشہور گاندھیائی لیڈر فیصل خان نے مہاتما گاندھی کے مسلمانوں سے رشتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی جی ایک ہندوستان کے ایک ایسے عظیم رہنما تھے جو ہمیشہ مسلمانوں کو برابر کی حصہ داری اور نمائندگی دینا چاہتے تھے، انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا تھا، اور محبت اور امن کے فروغ کے لئے اپنی جان تک قربانی دیدی ۔

فیصل خان جو نئی دہلی کی غفار کالونی میں سرحدی گاندھی کی تنظیم خدائی خدمت گار کی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ گاندھی جی نے کہا تھا کہ وہ ہندو مسلم ایکتا کے لئے جان کی قربانی دے سکتے ہیں اور اسی کے لئے ان کی جان بھی گئی۔

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.