ETV Bharat / state

دہلی میں ویکینڈ کرفیو کا اعلان

کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں مالز ، جم اور سپا بند رہیں گے۔ ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سینما ہال 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 2:26 PM IST

دہلی میں ویکینڈ کرفیو کا اعلان
دہلی میں ویکینڈ کرفیو کا اعلان

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے ویکینڈ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں.

دہلی میں ویکینڈ کرفیو کا اعلان

دہلی میں سختی کی ضرورت ہے۔ لہذا ، دہلی میں ہفتے کے آخر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں مالز ، جم اور سپا بند رہیں گے۔ ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سینما ہال 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا ، دہلی میں ہسپتال میں بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، پانچ ہزار سے زیادہ بیڈز ابھی خالی ہیں، ہماری ترجیح یہ ہے کہ جو بیمار ہو رہے ہیں، انہیں کہیں بھی کسی بھی اسپتال میں علاج کرایا جائے۔

کیجریوال کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ بغیر کسی ماسک کے گھومتے پھر رہے ہیں ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ہم یہ بھی خیال رکھیں گے کہ ہفتہ بازاروں میں بھیڑ نہ بڑھے ، یہ تمام اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے ہی کیے جا رہے ہیں. انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام سے ہاتھ جوڑ کر تعاون کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.