تبلیغی جماعت کے تنازع اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب جماعت کے سربراہ محمد سعد کی بیٹی کی شادی ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شادی 5 اپریل کو دہلی میں ہونی تھی۔
اس شادی میں شاہانہ رشتہ ہونا تھا اور شاملی، مظفر نگر اور سہارنپور کے متعدد افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
مولانا سعد کی اہلیہ کا تعلق سہارنپور سے ہے اور ان کے کئی رشتے دار ضلع میں رہتے ہیں۔
سہارن پور کے ایک مہمان جنہیں مدعو کیا گیا تھا، نے کہا کہ 'ہمیں لاک ڈاؤن کے اعلان کے دو دن بعد ہی شادی کی تقریب ملتوی کرنے کی اطلاع دی گئی۔ یہ ظاہر ہے کیونکہ مہمان تقریب کے لئے سفر نہیں کر سکتے تھے۔'
انہوں نے کہا کہ 'محمد سعد سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی۔'