آج یعنی ہفتہ سے دارالحکومت دہلی کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نئے نظام کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں بارش کی توقع ہے۔ اس سے مستقل گرمی اور نمی سے راحت ملے گی۔
محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز دہلی کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران یہاں کے کئی علاقوں میں ہوائیں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ بتایا گیا تھا کہ دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس عرصے کے دوران 39 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، تو وہیں کم سے کم 30 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کی امید ہے ۔
اس سے قبل جمعہ کے روز دارالحکومت دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جو عام سے 5 ڈگری اوپر ہے۔ پالم کے علاقے میں یہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم درجہ حرارت بھی 30.4 ڈگری تھا، جو عام سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ ہوا میں نمی کی سطح 53 فیصد سے 77 فیصد تک رہی ہے۔