ETV Bharat / state

بغاوت کے قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے تبصرے کا خیر مقدم: راہل گاندھی

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بغاوت قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تبصرے کی تعریف کرتے ہوئے مرکز سے پوچھا کہ کیا آزادی کے 75 سال بعد بھی نوآبادیاتی دور کے قانون کی ضرورت ہے؟

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 12:41 PM IST

rahul gandhi
rahul gandhi

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں متعلقہ خبروں کے سلائیڈر کو منسلک کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سپریم کورٹ کے اس تبصرے کا خیرمقدم کرتے ہیں"۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ "آخرکار امید بنی ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ غلط استعمال کے لئے برقرار رکھے گئے اس پرانے قانون کو ختم کردیا جائے گا"۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے عدالت عظمی میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کی آئینی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج متعلقہ درخواست پر سماعت کے دوران ملک سے بغاوت کی دفعات کا استعمال جاری رکھنے پر سوال اٹھائے اور کہا کہ آزادی کے 74 سال بعد بھی اس طرح کے التزامات کو برقرار رکھنا "بدقسمتی" ہے۔

جسٹس رمن نے مسٹر وینوگوپال سے پوچھا کہ کیا آزادی کے 74 سال بعد بھی اس نوآبادیاتی دور کے قانون کی ضرورت ہے، جو آزادیک کی جدوجہد کو دبانے کے لئے مہاتما گاندھی اور بال گنگا دھر تلک کے خلاف استعمال ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.