جمعیت علما ہند نے امیزون کے جنگلات میں آتشزدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام میں ماحولیات کی بہتری کے لیے بیداری لانے کی ضرورت ہے۔'
مولانا مدنی نے بتایا کہ 'اترپردیش میں جمعیت کے زیر اہتمام شجر کاری مہم شروع ہوئی، جس کے بعد اب گجرات کے 5 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔'
مولانا مدنی نے مزید کہا کہ 'نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ماحولیات کے تحفظ پر بہت زور دیا ہے، آپ نے شجر کاری کی تعریف کی ہے اور اس سے جو فائدہ اٹھائے گا اس کا ثواب بھی ملے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'انسان کی زندگی کے لیے آکسیجن، پانی اور صفائی بہت ضروری ہے جس کے لیے پیڑ بہت اہم ہے اور اسی کے لیے بیداری کی ضرورت ہے۔'