وزارت خارجہ نے آج قرارداد کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سب سے پہلے اپنے اقلیتوں کے ساتھ رکھے گئے خوفناک سلوک کو ختم کرنا چاہئے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد، جموں و کشمیر اور لداخ معاملے میں اپنی جھوٹی بیان بازی کو آگے بڑھانے کی درپردہ کوشش ہے۔ اس قرارداد سے پاکستان سرحد پار دہشت گرد سرگرمیوں کا جواز بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس میں پاکستان کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔
وزارت خارجہ نے پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو خود اپنے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں انہیں دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔
واضح رہے کہ پاکستان قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے متنازعہ قانون کو واپس لینے کےلیے بھارت پر زور دینے کی بات کہی گئی ہے۔