ETV Bharat / state

وسیم رضوی کا تعلق شدت پسندوں سے ہے: مولانا کلبِ جواد - محمود پراچہ

شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ 'چند روز قبل ہی وسیم رضوی نے نیپال میں ملک کے غداروں سے ملاقات کی تھی اور اس طرح کی حرکت وہ انہیں کے کہنے پر کر رہے ہیں۔'

مولانا کلبِ جواد
مولانا کلبِ جواد
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 9:49 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں بعد نماز جمعہ جلسہ تحفظ قرآن مجید منعقد ہوا جس میں شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے خصوصی شرکت کی۔

وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

یہ جلسہ شیعہ سنی اتحاد کے طور پر منعقد کیا گیا تھا جہاں مختلف شیعہ رہنماؤں نے شاہی امام کے پیچھے جمعہ کی نماز ادا کی۔

نماز کے بعد جامع مسجد کے پہلو میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا۔ دوران احتجاج مولانا کلب جواد اور دیگر رہنماؤں نے پیدل چل کر احتجاجی مظاہرے کو آگے بڑھایا۔ مظاہرین نے وسیم رضوی کے پوسٹرز پر چپل مارکر غصہ کا اظہار کیا۔

مولانا کلب جواد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'کسی بھی کتاب کا کاپی رائٹ اس کے مصنف کے پاس ہوتا ہے اور قرآن کریم، اللہ کی کتاب ہے اگر اس میں کچھ ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اللہ کے پاس ہی جانا ہوگا۔'

اس کے علاوہ سینیئر وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ 'وسیم رضوی یہ سب خود نہیں کر رہے بلکہ ان کے پیچھے کچھ شرپسند لوگ ہیں جو ان کا استعمال کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد ان سب کو جیل بھجوانا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.