ETV Bharat / state

Congress Presidential Election کانگریس صدر عہدے کے لیے ووٹنگ اختتام پذیر

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 4:56 PM IST

کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ کُل 9300 قائدین نے ووٹ ڈالیں۔ ملک بھر میں 36 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے اور 67 بوتھ تھے۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔ Voting ends for Congress President post

کانگریس صدر عہدے کے لیے ووٹنگ اختتام پذیر

نئی دہلی: کانگریس کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ ریاستی کانگریس کے تمام دفاتر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی 137 سالہ تاریخ میں یہ چھٹا انتخابی مقابلہ ہے۔ پی چدمبرم، جے رام رمیش اور پارٹی کے دیگر لیڈروں نے دہلی میں اے آئی سی سی کے دفتر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں اپنا ووٹ ڈالا۔ وہیں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے صبح 11 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ووٹ ڈالا۔ سونیا نے کہا، "میں کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھی، آج وہ تاریخی دن آ گیا ہے۔" Congress Presidential Election 2022

سابق وزیر اعظم اور کانگریس لیڈر منموہن سنگھ نے اے آئی سی سی دفتر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے درمیان کرناٹک کے بلاری میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا چنڈی گڑھ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا، "جو بھی کانگریس کا صدر رہا ہے اس نے پارٹی کو مضبوط کیا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Congress Presidential Election کانگریس کے نئے صدر کیلئے ووٹنگ شروع، راہل گاندھی نے بلاری میں اپنا ووٹ ڈالا

کانگریس کے سینئر لیڈر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے صدر کے عہدے کے امیدوار ملکارجن کھرگے نے اپنے حریف ششی تھرور کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دونوں پارٹی کو مضبوط کرنے اور ایک بہتر ملک کی تعمیر کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.