ETV Bharat / state

'نفرت کی سیاست کے خلاف ووٹ کریں' - vote

بھارتی مصنفین کی ایک تنظیم انڈین رائٹرس فورم نے کہا کہ 'نفرت کی سیاست کے خلاف ووٹنگ کی جانی چاہیے۔ یہ ووٹنگ بھارت کے تنوع اور مساوات کے حقوق کے لیے ہوگی'۔

vote
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 8:34 PM IST

مصنفوں نے یہ اپیل ہندی کے علاوہ انگریزی، پنجابی، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، ملیالم، کنڑ، تیلگو، تمل، اردو، کشمیری اور کونکڑی زبان میں جاری کی ہے۔

اس اپیل پر گریش کرناڈ، اروندھتی رائے، امیتو رائے، باما، نین تارہ سہگل، ٹی ایم کرشنا، وویک شان بھاگ، رومیلا تھاپر، پردنیا دیا پوار، ششی دیش پانڈے، دامودر موجو، وِوان سندرم، انور علی، اسد زیدی، رحمن عباس اور شرن کمار لمبالے سمیت کئی مصنفوں کے دستخط ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ملک دوراہے پر کھڑا ہوا ہے۔

ملک کا آئین تمام شہریوں کو مساوات کا حق دیتا ہے لیکن کچھ وقت سے ملک میں نفرت کی سیاست کی جارہی ہے۔

مصنفوں، فنکاروں،فلم سازوں، موسیقاروں اور دیگر ثقافتی فنکاروں کو دھمکایا اور ڈرایا جارہا ہے۔

سوال اٹھانے والے لوگوں کا بھی استحصال کیا جارہا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے نفرت کی سیاست کے خلاف ووٹ کیا جانا چاہیے۔

مصنفوں نے کہا کہ خواتین، دلتوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی جانا چاہیے۔

ہرشہری کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع برابر ملیں اور ان کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.