سپریم کورٹ نے کمپنی کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کیے جانے کی یقین دہانی بھی نہیں کرائی۔ جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایس عبدالنظیر اور جسٹس مسٹر ایم آرشاہ کی بینچ نے ووڈا فون - آئیڈیا کی جانب سے پیش سینیئر وکیل مکل روہتگی کی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
مسٹر روہتگی نے بینچ سے کہا تھا کہ کمپنی نے اے جی آر کے قانونی بقایا رقومات میں سے 2،500 کروڑ روپے اور جمعہ تک 1،000 کروڑ روپے ادا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے، لیکن عدالت میں اس سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ ووڈافون۔آئیڈیا پر تقریبا 53 ہزار کروڑ روپے کا قانونی بقایا ہے۔