ETV Bharat / state

دہلی میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی - سماجی فاصلہ

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، لیکن چاندنی چوک میں سماجی فاصلے کے اصولوں کی خوب خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 9:56 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے چاندنی چوک میں کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام کو بار بار سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے، لیکن لوگ دہلی کے چاندنی چوک کا منظر ہے جہاں لوگوں نے دو میٹر کا فاصلہ برقرار نہیں رکھا بلکہ ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر اور کورونا سے بے خوف و خطر مشہور حلوائی چائنا رام کی دوکان پر گیور لینے کے لیے طویل قطار میں کھڑے اپنے نمبر کا انتظار کر رہے ہیں۔

دہلی میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی

واضح رہے کہ گیور مٹھائی کی ایک قسم ہوتی ہے جو خاص کر ساون میں خریدی اور کھائی جاتی ہے، اسی گیور کو خریدنے کے لیے لوگ کورونا سے بے فکر سوشیل ڈیسٹینسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھڑے ہیں۔

گیور ضروری ہے یا کہ کورونا سے بچاؤ
گیور ضروری ہے یا کہ کورونا سے بچاؤ

اب یہاں ان سے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں جو سراسر سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ہے، ایسے مواقع پر پولیس بھی غائب رہتی ہے، ایسے حالات میں کورونا پر قابو پانے کے دعوے کیسے سچ ثابت ہوں گے۔

اس صورتحال میں جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی دوری اختیار کرنے کو کہا جا رہا ہے، وہیں لوگ سماجی دوری کو بے حد غیر سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ گیور ضروری ہے یا کہ کورونا سے بچاؤ؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.